24 اگست، 2026، 9:26 PM

قالیباف کا ٹرمپ کے انتخابی نعرے کا تمسخر؛ ہم امریکہ کو دوبارہ بھوکا کر دیں گے

قالیباف کا ٹرمپ کے انتخابی نعرے کا تمسخر؛ ہم امریکہ کو دوبارہ بھوکا کر دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی نعرے کا تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم امریکہ کو دوبارہ بھوکا کر دیں گے!

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قالیباف کے ایک بیان کو سیاق و سباق سے کاٹ کر اور جعلی ورژن کے ساتھ اپنے پلیٹ فارم پر دوبارہ نشر کیا ہے؛ جس کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ٹرمپ کے انتخابی نعرے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں (Make America Great Again) کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم امریکہ کو دوبارہ بھوکا کر دیں گے! (Make America Hungry Again)۔

ڈاکٹر قالیباف نے ایک تصویر بھی جاری کی جس میں معتبر امریکی اور بین الاقوامی اداروں کی سرکاری رپورٹس کی بنیاد پر امریکہ میں بھوک اور غذائی عدم تحفظ سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے اور امریکی معاشرے کے حقیقی بحران کی نشاندہی کی گئی۔

ان اعداد و شمار کے مطابق، پورے امریکہ میں 4 کروڑ 70 لاکھ افراد بھوک اور غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر قالیباف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر 8 امریکی شہریوں میں سے ایک شخص رات کو بھوکا سونے پر مجبور ہے؛ کہا کہ ایک کروڑ 60 لاکھ امریکی بچے منظم غربت اور معاشی بحران کا شکار ہیں اور امریکہ کے تمام شہروں میں بھوک ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے جاری کردہ تصویر کے ایک حصے میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اعداد و شمار تمہارے جھوٹے دعوؤں اور فیک نیوز کی طرح جعلی نہیں ہیں اور تم ایران کے مقابلے میں اپنی شکستوں کا ازالہ جھوٹ بول کر نہیں کرسکتے!

News ID 1940845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha