مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کے انتظام میں ایران کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور مفاہمت نامے کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ملاقات کے دوران پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد مفاہمت نامے پر دستخط کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی بھرپور کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوستی پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان امن و سلامتی کے قیام کے لیے بھی بھرپور کوششیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ