مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیٰی سریع نے اعلان کیا کہ "امزان" نامی سعودی دشمن کے ٹینکر کو "ینبع" کے ساحل پر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، میزائل کا نشانہ بالکل درست اور سیدھا تھا جس کی وجہ سے جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق، دو دیگر مختلف کاروائیوں میں "العبر" اور "الودیعہ" کے علاقوں میں اسلحہ اور گولہ بارود سے لدے 10 سے زائد ٹرکوں کے ساتھ ساتھ "الکنائس" میں سعودی افواج اور افسروں کا اجتماع، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور یمنی افواج نے ہتھیاروں کے ڈپو کو تباہ کر دیا۔
آپ کا تبصرہ