25 فروری، 2024، 6:49 PM

خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں امریکی کشتیوں اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں امریکی کشتیوں اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ بحریہ نے خلیج عدن میں امریکی آئل ٹینکر TORM THOR جب کہ بحیرہ احمر مییں کئی امریکی جنگی جہازوں کو متعدد ڈرونز اور اینٹی شپ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ بحریہ نے خلیج عدن میں امریکی آئل ٹینکر TORM THOR  جب کہ بحیرہ احمر مییں کئی امریکی جنگی جہازوں کو متعدد ڈرونز اور اینٹی شپ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کارروائیاں یمن پر امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کی گئی ہیں جنہیں ابھی تک اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کا سامنا ہے۔

یحیی سریع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس پٹی میں فلسطینی عوام پر مسلط کردہ ناکہ بندی نہیں اٹھا لی جاتی تب تک یمن کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے بیان کے فوراً بعد برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اعلان کیا کہ اسے جبوتی کی بندرگاہ سے 70 ناٹیکل میل مشرق میں ایک بحری واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

News ID 1922168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha