26 جنوری، 2025، 8:28 PM

ایران کا اسلامی انقلاب کے بعد ترقی کے نقطہ عروج کی جانب سفر

ایران کا اسلامی انقلاب کے بعد ترقی کے نقطہ عروج کی جانب سفر

اسلامی انقلاب کی شاندار فتح کو 46 برس بیت گئے۔ یہ انقلاب ایک بابرکت واقعہ ہے جس نے 20ویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور مسلمانوں اور دنیا کے مظلوموں کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی۔

مہر خبررساں ایجنسی، سیاسی ڈیسک؛ اسلامی انقلاب نے ایران کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے کئی شعبوں میں پہلی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔
اگرچہ بیرونی دشمنوں اور اندرونی مغربی رجحانات نے کوشش کی ہے کہ اسلامی انقلاب کو ایک غیر معقول تحریک کے طور پر پیش کیا جائے، لیکن اس انقلاب کی تشکیل اور فتح کے عمل اور اس کے بعد کے واقعات کو وسیع نتائج اور کامیابیوں کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے. 

اسلامی انقلاب کے بعد، ایران نینو ادویات کی تیاری میں دنیا میں ساتواں اور جدید نینو سائنس میں دنیا میں چوتھا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

 اس کے علاوہ، ایران نے دنیا میں ریکومبیننٹ ہیموفیلیا فیکٹر 7 اور 8 ادویات پیدا کرنے والے دوسرے ملک کا اعزاز حاصل کیا ہے، اور وہ دنیا میں ہائی پاور لیزر تیار کرنے والے پانچ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

ایران بانجھ پن کے علاج میں دنیا میں چوتھے جب کہ امراض چشم کے  میں دنیا میں پندرہویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

 اسی طرح دل اور ہارٹ والو کی سرجری میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے، اور اس میدان میں ایران نے امریکہ کی اجارہ داری کو توڑا ہے جو کہ ایران کو صنعتی اور سائنسی ترقی کے حصول میں ناکام بنانے کی کوشش کرتا رہا۔

 ایران اس وقت میڈیکل سائنس میں دنیا میں چوتھے جب کہ اسٹیل کی صنعت میں دسویں نمبر پر آگیا ہے۔ البتہ یاد رہے کہ ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے صنعت میں بڑے سمندری ڈھانچے تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کی ہے اور  سمندری صنعتوں میں دنیا میں 13ویں نمبر پر ہے۔

ایران نے 11 گنا سرعت کے ساتھ، دنیا میں سائنسی ترقی کا دوسرا جب کہ سائنسی سرعت کا پہلا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ 

 اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران  مشرق وسطیٰ میں پٹرول کے سب سے بڑے برآمد کنندہ میں تبدیل ہونے میں کامیاب ہوا، اور جوہری صنعت میں، ایران نے ایٹمی ایندھن کی پیداوار کی صلاحیت حاصل کرنے کے ساتھ دنیا میں 13ویں فوجی طاقت اور 10ویں میزائل پاور کا خطاب اپنے نام کر لیا جو ایران کی سائنسی اتھارٹی کو ظاہر کرتا ہے۔

 اس کے علاوہ، ایران نے جیوتھرمل توانائی کی پیداوار میں خطے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلا اور بجلی کی پیداوار میں دنیا کا چودہواں مقام سمجھا جاتا ہے۔

ایران اسلامی  انقلاب کے آغاز سے ہی مغربی استکبار کی کمرشکن پابندیوں کا شکار رہا لیکن اس کی ترقی کی سرعت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 

News ID 1929856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha