28 جون، 2024، 11:10 AM

پولنگ اسٹیشنز پر عوام کی موجودگی اجتماعی ہمبستگی کی علامت ہے، آیت اللہ صادق لاریجانی

پولنگ اسٹیشنز پر عوام کی موجودگی اجتماعی ہمبستگی کی علامت ہے، آیت اللہ صادق لاریجانی

مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی زیادہ شرکت اجتماعی ہمبستگی کی علامت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے شورای نگہبان کے دفتر میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے نظام میں انتخابات عوام کی تقدیر کے بارے میں اہم ہونے کے ساتھ ایک دینی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا نظام ایک بے نظیر نظام ہے جس میں لوگ انتخابات میں حصہ لے کر اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرتے ہیں۔ انتخابات دینی جمہوریت کی مثال ہے جس میں عوام اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرتے ہیں۔

آیت اللہ لاریجانی نے کہا کہ ایرانی انتخابات سے دشمن کو اہم پیغام ملتا ہے کہ ایرانی نظام میں بیرونی طاقتوں کی مرضی کے بجائے عوامی رائے کا اہمیت دی جاتی ہے۔

News ID 1925034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha