8 اپریل، 2025، 9:04 PM

امریکہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں "ایمانداری" کا مظاہرہ کرے، چین

امریکہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں "ایمانداری" کا مظاہرہ کرے، چین

چینی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ سے ایمانداری کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے عمان میں ہونے والے تہران-واشنگٹن مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مذاکرات میں "سیاسی دیانت اور باہمی احترام" کا مظاہرہ کرے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایرانی جوہری معاملے پر جامع معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کی اور یہ حالات پیدا کیے، لہذا اسے سیاسی ایمانداری اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لین جیان نے زور دیا کہ واشنگٹن کو مذاکرات کے لئے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کل دعویٰ کیا تھا کہ تہران کے جوہری پروگرام پر امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہفتے کو شروع ہوں گے۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عمان میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات بالواسطہ طور پر ہوں گے۔

News ID 1931708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha