25 دسمبر، 2018، 1:04 AM

آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کا کل رات 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کا کل رات 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ شاہرودی کچھ عرصہ سے بیمار اور تہران کے ایک اسپتال میں داخل تھے کل سے اسپتال میں ان کی طبیعت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ ناساز ہوگئی جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔ آیت اللہ شاہرودی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کی آخری بار صدارت 16 تیرماہ 1397 ہجری شمسی میں کی تھی ۔

مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی 1327 ہجری شمسی میں نجف اشرف میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مرحوم آيت اللہ سیدعلی حسینی شاہرودی ،آیت اللہ العظمی مرحوم خوئی کے ممتاز شاگرد تھے جنھوں نے آیت اللہ الخوئی کے فقہ اور اصول کے دروس کو تحریر کیا تھا۔

مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے نجف اشرف میں اپنی ابتدائی تعلیم کا مدرسہ علوی سے آغاز کیا اور اس کے بعد وہ مرحوم آیت اللہ شہید سید محمد باقر الصدر کے حلقہ میں شامل ہوگئے اور ان کے پاس فقہ اور اصول کے دروس کو حاصل کیا اور اس کے ساتھ وہ حضرت امام خمینی (رہ) اور حضرت آیت اللہ الخوئی کے دروس میں بھی سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوتے تھے۔ مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے بہت سے اساتید سے کسب فیض کیا ۔ اس کے بعد انھوں نے نجف اشرف میں تدریس کا آغاز کردیا اور اس کے ساتھ اپنی سیاسی فعالیت بھی شروع کردی ۔ صدام معدوم کے سپاہیوں نے 1974 ء میں جب نجف اشرف میں علماء اور طلاب پر حملہ کیا تو اس حملہ میں مرحوم ہاشمی شاہرودی کو گرفتار کرکے جیل میں ڈآل دیا گیا اور انھیں قید کے دوران بہت زيادہ بدنی اور روحی شکنجہ دیا گیا۔ مرحوم ہاشمی شاہرودی جیل سے جب آزاد ہوئے تو اپنے استاد آیت اللہ شہید باقر الصدر کے حکم پرایران پہنچ گئے ،اور یہاں حضرت امام خمینی (رہ) کے پاس  شہید باقر الصدر کے نمائندہ اور حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید الصدر کے درمیان پیغامات کے سلسلے میں رابطہ کار بن گئے۔ مرحوم آیت اللہ شاہرودی ایران میں مختلف دینی اور اسلامی سرگرمیوں میں مصروف رہنے کے بعد گارڈین کونسل کے رکن منتخب ہوگئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم پر وہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر بھی دس سال تک فائز رہے ۔ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی وفات کے بعد وہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ منتخب ہوئے اور اسی عہدے پر فائز رہتے ہوئے وہ اپنے معبود حقیقی کی بارگاہ میں پہنچ گئے ۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آئمہ معصومین (ع) کے جوار میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News ID 1886734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha