مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کا اسلامی نظام کی تشکیلات میں مؤثر اور کامیاب کردار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کا اسلامی نظام کی تشکیلات میں اہم، مؤثر اور کامیاب کرداررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی رحلت پرسخت دکھ ، درد اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کا اسلامی نظام کی تشکیلات میں اہم، مؤثر اور کامیاب کرداررہا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مرحوم کے علمی ، فقہی ، اصولی مقام اور اسلامی نظام کے حوالے سے ان کی گرانقدر خدمات سے آشنا افراد اچھی طرح جانتے ہیں  کہ مرحوم حوزہ علمیہ کے ایک بزرگ استاد تھے اور ان کا اسلامی جمہوری تشکیلات، گارڈین کونسل اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کی سربراہی کے دوران اہم اور مؤثر کردار رہا ہے ۔ مرحوم نے یادگار کے طور پر بیشمار علمی آثار اور برکات چھوڑے ہیں۔ اسی طرح وہ تین شہیدوں کے بھائی اور شہید سید محمد باقر الصدر جیسے عظیم شہید کے شاگرد اور ساتھی رہے ہیں۔ رہبر معظم نقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ ، شاگردوں اور ان کے ساتھیوں کو تعزیتی اور تسلیت پیش کی۔ اور مرحوم کے درجات کے بلندی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی۔

News Code 1886741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =