8 اپریل، 2025، 5:14 PM

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، روس

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، روس

کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

 دمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ بات چیت عمان کے ذریعے ہوگی اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ عمل خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

 گزشتہ روز ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا کہ "ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔" تاہم  ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے زور دے کر کہا کہ عمان میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات بالواسطہ ہوں گے۔

News ID 1931703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha