ایران نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے صحرائے شاہرود میں تین مرحلہ سیٹلائٹ قاصد کے ذریعہ " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  500 کلومیٹر کے مدار میں روانہ کردیا ہے۔ اس سیٹلائٹ کا مشن اطلاعات کی جمع آوری اور تحقیقات پر مبنی ہے۔ یہ سیٹلائٹ 480 سکینڈ میں 500 کلومیٹر کے مدار پہنچ گيا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے 21 مہینے قبل  نور ایک نامی سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کیا تھا جو آج بھی اطلاعات فراہم کررہا ہے۔

News Code 1910092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =