عید فطر
-
صدر رئیسی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ؛
اسرائیل سے اقتصادی تعلقات منقطع کرنا غزہ پر جارحیت روکنے کی بہترین حکمت عملی ہے
ایرانی صدر نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی مظالم روکنے کا موثرترین طریقہ صہیونی حکومت سے اقتصادی تعلقات ختم کرنا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں نماز عید الفطر کی ادائیگی، روح پرور مناظر
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں نماز عید الفطر آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
غزہ: قدس بریگیڈ کا عید الفطر کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے عید الفطر کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
-
تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید فطر کے روح پرور اجتماعات
اسلامی جمہوریہ ایران کے لاکھوں مومنین نے ایک ماہ روزہ رکھنے کے بعد آج نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات میں عالم اسلام اور مسلمانوں خاص طور سے قبلہ اول کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے مسلمان ہم منصبوں کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر ہونے والی عید الفطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد دی۔
-
نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب کی امامت میں ادا کی جائے گی
عید سعید فطر مصلای امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
-
حرم امام رضاؑ میں نماز عید سعید فطرکی ادائیگی
مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں نماز عید سعید فطر ادا کی گئی ،جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
گلستان سے بلوچستان تک نماز عید الفطر کے اجتماعات، شیعہ سنی اتحاد کے مناظر+تصاویر، ویڈیو
ایران بھر میں عید الفطر کے اعلان کے ساتھ مختلف شہروں میں اہل سنت برادری نے نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد کئے۔ اس موقع پر شیعہ اور اہل سنت کے درمیان بین المسالک اتحاد و یکجہتی کے بہترین مناظر دیکھنے کو ملے۔
-
ایرانی اعلیٰ حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کی رہبر انقلاب سے ملاقات:
قرآن نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ سے منع کیا ہے، رہبرِ انقلاب
رہبر انقلاب نے فرمایا کہ دنیا کے اہم ترین اور حساس ترین جغرافیائی علاقوں میں پھیلی ہوئی امت مسلمہ اگر متحد ہو جاتی تو انہیں بڑی سطح پر ترقی مل جاتی۔
-
ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطرآج بروز ہفتہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
-
عید الفطر اور ایرانی عوام کی تیاریاں
عید الفطر اور ایرانی عوام کی تیاریاں مہر خبررساں ایجنسی نے عید الفطر کے موقع پر ایرانی عوام اور عید الفطر کی تیاریوں پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
-
رصد گاہ امام علیؑ قم میں شوال کا چاند دیکھنے کے مناظر
قم میں عید اور ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئےمختلف ٹیمیں جدید وسائل کے ساتھ کوشش کی لیکن چاند ںظر نہیں آیا لہذا ایران میں اس سال روزہ تیس دن کا ہوگا اور عید ہفتے کے دن ہوگی۔
-
تہران؛ عید سعید فطر کی نماز رہبرِ انقلابِ اسلامی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی
عید سعید فطر کی نماز رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں، مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں ادا کی جائے گی۔
-
کشمیر میں عید فطر عقیدت و احترام سے منائي گئی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید فطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و ولولہ کے ساتھ منائی گئی۔
-
عید فطر کے موقع امیر عبداللہیان کو علاقائی ممالک کے وزراء خارجہ کی مبارکباد
عید سعید فطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ نے مبارکباد پیش کی ۔
-
پاکستان، ہندوستان اور کشمیر میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہے
پاکستان ، ہندوستان اور کشمیر کے محتلف شہروں میں آج سعید فطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، عید فطر کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
-
تہران یونیورسٹی میں نماز عید سعید فطر ادا کی گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید سعید فطر حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
مسجد الاقصی میں عید سعید فطر ادا کی گئی
مسجد الاقصی میں عید سعید فطر مذہبی اور اسلامی جوش و جذبہ کے ساتھ ادا کی گئي جس میں ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے شرکت کی۔
-
امیر قطر اور عمان کے سلطان نے صدر رئیسی کوعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو امیر قطر اور عمان کے سلطان نے عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔
-
خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں آج عید فطر منائی جارہی ہے
خلیج فارس کی عرب ریاستوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، فطر ، بحرین اور عمان میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔
-
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں آج عید فطر کا اعلان
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری سطح پرآج عید فطر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں ميں کل منگل کے دن عید منائی جائےگی۔