2 مئی، 2022، 11:58 AM

امیر قطر اور عمان کے سلطان نے صدر رئیسی کوعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی

امیر قطر اور عمان کے سلطان نے صدر رئیسی کوعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو امیر قطر اور عمان کے سلطان نے عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے بھی جواب میں قطر کے امیر اور عمان کے سلطان اور دونوں ممالک کے عوام کو عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔ عمان کے بادشاہ نے باہمی گفتگو میں ایرانی صدر کو دورہ عمان کی دعوت بھی دی۔ امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

News ID 1910709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha