مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں ميں کل منگل کے دن عید منائی جائےگی۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج بروز پیر دو مئی کو عید منانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مسجد قاسم علی خان اور رویت ہلال کی زونل کمیٹی کو موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبہ کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی روشنی میں کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے جبکہ کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ