16 فروری، 2025، 1:16 PM

ایران جلد مائیکرو-کلاس سیٹلائٹ لانچ کرے گا

ایران جلد مائیکرو-کلاس سیٹلائٹ لانچ کرے گا

ایران مواصلاتی سیٹلائٹ "نواک" کے ساتھ جیو سنکرونس مدار تک پہنچنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اپنی 40 کلوگرام وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ "نواک" کے مجوزہ لانچ کے ساتھ جیو سنکرونس مدار تک پہنچنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔

اس مشن کو ایران کے اپ گریڈ شدہ سیمرغ راکٹ کے ذریعے انجام دیا جائے گا، جو ملک کی خلائی صنعت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ اقدام ایران کی مواصلاتی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری کی علامت ہے۔

"نواک" ایک مواصلاتی سیٹلائٹ ہے، جسے ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز نے 20 سے 50 کلوگرام کے پلیٹ فارم پر تیار کیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد سیمرغ لانچ وہیکل کے جدید ورژن کی صلاحیتوں کا تجربہ کرنا ہے۔ اس سیٹلائٹ کو جلد ہی ایک بیضوی مدار میں چھوڑا جائے گا۔

"نواک" سیٹلائٹ کے طول و عرض 40x40x60 سینٹی میٹر ہیں۔

News ID 1930389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha