مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران مستقبل قریب میں ملکی سطح پر تیار کردہ دو سیٹلائٹس لانچ کرے گا۔
حسین سالاریہ نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سال ایرانی مصنوعی سیاروں خاص طور پر نجی شعبے کے تیار کردہ سیٹلائٹس کی لانچنگ کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
کوثر سیٹلائٹ ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے، اور ایرانی خلائی ایجنسی نے اس کی تصاویر کی خریدو فروخت کے حوالے سے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ اقدام نجی شعبے کی حمایت اور اس کی خلائی مصنوعات کے لیے مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہدہد سیٹلائٹ تحقیقات اور مواصلات دونوں مقاصد کے لیے کوثر کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔
سالاریہ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ مزید سیٹلائٹس موجودہ ایرانی سال کے اندر لانچ ہونے والے ہیں۔ ان سیٹلایٹس کو لانچ کرنے کے بعد ایران دنیا دس ابتدائی ممالک میں شامل ہوجائے گا۔
اس سے پہلے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے 11 منٹ کے اندر اندر ثریا سیٹلائٹ کو زمین سے 750 کلومیٹر کے فاصلے پر مدار میں پہنچادیا تھا۔
آپ کا تبصرہ