مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ﴿آئی سی ٹی﴾ عیسی زارع پور نے ناہید 1 اور 2 سیٹلائٹس کی لانچنگ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مقامی ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سیٹلائٹ تیار کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ سال کے آخر تک لانچ کر دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ناہید سیٹلائٹس ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہیں جنہیں ایران کے خلائی تحقیق کے ادارے نے تیار کیا ہے۔ ناہید-1 سیٹلائٹ کی نقاب کشائی فروری 2015 میں اسپیس ٹیکنالوجی ڈے کی تقریب میں کی گئی تھی۔ اسے ملک میں پہلی بار یران اسپیس ایجنسی (ISA) کے تحت کام کرنے والے ادارے ایران اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذیلی ادارے سیٹلائٹ سسٹم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈیزائن کیا گیا اور بنایا گیا تھا۔
ناہید-2 سیٹلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن مواصلاتی ٹیکنالوجی کے حامل مصنوعی سیاروں میں سے ایک ہے جو تھرسٹر (جھٹکے کے ساتھ آگے دھکیلنے والی آلات﴾ سے لیس ہے اور نقل و حرکت انجام دینے اور مداری اصلاح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کم اونچائی والے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی تعمیر میں ایک اہم قدم قرار دیا جا سکتا ہے۔
ایران کے آئی سی ٹی وزیر نے مزید کہا کہ دوسرے سیٹلائٹس بھی لانچ کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔
زارع پور نے تحقیقی اور آپریشنل سیٹلائٹس کی ڈیزائنگ اور تعمیراتی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی وزارت کے منصوبوں میں سے ایک یہ ہے کہ سال کے آخر تک کم از کم دو سیٹلائٹ لانچ ہوں جن کی معلومات بعد میں میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ