18 دسمبر، 2022، 1:45 PM

ایرانی باڈی بلڈر ہادی چوپان نے 2022 مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت لیا

ایرانی باڈی بلڈر ہادی چوپان نے 2022 مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت لیا

ایرانی تجربہ کار باڈی بلڈر ہادی چوپان نے امریکہ میں ہونے والے 2022 مسٹر اولمپیا میں مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف ایرانی باڈی بلڈر ہادی چوپان نے 2022 مسٹر اولمپیا میں مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مسٹر اولمپیا 2022 کے مقابلے امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں 15سے17 دسمبر کے دوران پلینیٹ ہالی ووڈ ریزورٹ اینڈ کیسینو میں ہوئے۔

ایرانی باڈی بلڈر نے رنر اپ ڈیرک لونسفورڈ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نک واکر پر برتری حاصل کی۔

خیال رہے کہ ہادی چوپان اب تک انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (IFBB) مقابلوں میں کئی بار حصہ لے چکے ہیں اور مختلف ٹائٹل جیتے ہیں۔

ایرانی باڈی بلڈر نے مسٹر اولمپیا 2019 میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ اگلے سال چوتھے نمبر پر رہا۔

News ID 1913722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha