مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیربرائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے ایرانی کلینڈر سال کے اختتام پر کہا ہے کہ ملک نے رواں سال خلائی تحقیقات اور پروگرام میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے اگلے سال کے لئے ایجنڈے کے بارے میں کہا کہ خلائی تحقیقات کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے مزید 20 سیٹلائٹس مدار میں بھیجے جائیں گے۔
زارع پور نے کہا کہ موبائل کمیونیکیشن کی صنعت میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے فائیو جی نیٹ ورک متعارف کیا جائے گا۔ موبائل آپریٹرز کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت 2024 میں ملک میں دس فیصد صارفین کو فائیو جی ٹیکنالوجی فراہم کرنا ضروری ہے۔
وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ایرانی کلینڈر کے مطابق رواں سال میں ملکی فضائی تحقیقاتی شعبے نے قابل ذکر ترقی کی اور متعدد سیٹلائٹس مدار میں روانہ کئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران 10 سال کی بندش کے بعد خلائی پروگرام میں اپنی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے خلائی اڈے کی تعمیر شروع ہو گئی ہے اور اس کا پہلا مرحلہ اگلے سال فعال ہو گا۔
آپ کا تبصرہ