18 دسمبر، 2022، 12:48 PM

حسن کاظمی قمی افغانستان کے لئے ایران کے نئے سفیر تعینات

حسن کاظمی قمی افغانستان کے لئے ایران کے نئے سفیر تعینات

کابل میں ایرانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سابق سفیر کی مدت ختم ہونے پر حسن کاظمی قمی کو افغانستان میں ایران کے نئے سفیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ سفیر بہادر امینیان کی تین سالہ مدت کے اختتام پر موجودہ ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی کو افغانستان میں ایران کے نئے سفیر کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ کاظمی قمی موجودہ رئیسی حکومت کے آغاز سے ہی افغانستان میں ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کل افغانستان میں بطور سفیر امینیان کے مدت ملازمت کے اختتام کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ معمول کے سفارتی طریقہ کار کے مطابق تین سالہ خدمات کے اختتام پر وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

News ID 1913721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha