29 فروری، 2024، 11:37 AM

ایران، پارس 1 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا

ایران، پارس 1 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا

سایوز لانچر کے ذریعے پارس 1 تحقیقاتی سیٹلائٹ کوکامیابی کے ساتھ 500 کلومیٹر کے مدار میں بھیجا کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارس 1 سیٹلائٹ کو روس کے ووستوچنی لانچ بیس سے سایوز لانچر کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔  پارس 1 سیٹلائٹ ایک تحقیقی سیٹلائٹ ہے جس کے ڈیزائن، تعمیر، اسمبلی اور جانچ  پڑتال کے مراحل ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے میں انجام پائے ہیں۔ یہ 134 کلو وزنی سیٹلائٹ ایران کے خلائی تحقیقی ادارے کے تحقیقی پیمائش کے سیٹلائٹ کی سیریز سے ہے اور اسے فنکشنل امیجنگ، گھریلو پیمائش کے ڈیٹا مارکیٹ کی ترقی اور مقامی آپریشنل کے لیے درکار ٹیکنالوجیز کی ترقی اور جانچ کے مقصد کے لیے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

اس سیٹلائٹ میں تین کیمرے مرئی، شارٹ ویو انفراریڈ، اور تھرمل انفراریڈ ہیں جو زمین کے اندر قدرتی وسائل سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس سیٹلائٹ کا کلر اسپیکٹرم اور شارٹ ویو انفراریڈ کیمرہ 100 دنوں سے بھی کم وقت میں ایران کی 95 فیصد زمین کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ اس کے علاوہ تھرمل انفراریڈ سپیکٹرم کیمرہ رات کے وقت امیجنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 45 دنوں سے بھی کم وقت میں ایران کی پوری زمین کی تصویر کشی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سیٹلائٹ کے دیگر مشنوں میں سولر پینلز کھولنے کے طریقہ کار کی جانچ، کولڈ گیس پروپلشن کے ساتھ مدار کی درستگی کی جانچ، GPS سے آزاد سیٹلائٹ پوزیشننگ کی کارکردگی کی جانچ، تبدیلی اور تقسیم شامل ہیں۔ 

پارس 1 سیٹلائٹ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز میں V/UHF فریکوئنسی بینڈ میں ٹیلی کمیونیکیشن لنک، S فریکوینسی بینڈ میں وسیع اسپیکٹرم ٹیلی کمیونیکیشن لنک، X فریکوئنسی بینڈ ٹیلی کمیونیکیشن لنک، GPS پوزیشننگ سینسر، ODS پوزیشننگ سینسر، سن سینسر، اسٹار سینسر شامل ہیں۔ 

News ID 1922261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha