مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انگریزی روزنامہ ٹیلی گراف نے ایران کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے: ایران اس ملک پر کسی بھی امریکی حملے کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ بحری اڈے "ڈیگو گارشیا" پر حملہ کرے گا۔
ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا: مذکورہ ایرانی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اگر خطے میں کسی بھی اڈے سے ایران کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو پھر جوابی ردعمل تباہ کن ہوگا اور اس سلسلے میں برطانوی یا امریکی افواج کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کیا جائے گا۔
ٹیلی گراف کے مطابق اس دھمکی کے جواب میں برطانوی حکومت کے ترجمان نے برطانیہ اور امریکہ کی سلامتی کے لیے بحر ہند میں ڈیاگو گارشیا اڈے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: لندن ایسے خطرات کی مذمت کرتا ہے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر زور دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ