3 اپریل، 2025، 2:14 PM

غزہ میں رہائشی بلاک پر بمباری، 15 افراد شہید

غزہ میں رہائشی بلاک پر بمباری، 15 افراد شہید

غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت بدستور جاری ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے محلے الشجاعیہ میں واقع المنصوره اسٹریٹ میں ایک رہائشی بلاک پر بمباری کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ شہداء کو المعمدانی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، صیہونی توپ خانے نے جنوبی غزہ پر شدید گولہ باری کی، جس میں خان یونس کے جنوب میں قیزان النجار کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ آج علی الصبح کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

خان یونس سے ہی موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی جنگی کشتیوں نے ساحلی علاقوں پر فائرنگ کی، جبکہ رفح کے مغربی علاقے تل السلطان پر بھی توپ خانے کی گولہ باری جاری ہے۔ اسرائیلی ٹینک بھی اس علاقے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وسطی غزہ میں واقع قصبہ الیرموک بھی صیہونی حملوں سے محفوظ نہ رہ سکا، جبکہ البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔

قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ علاقے پر تین فضائی حملے کیے، جبکہ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے رفح کے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی۔

دریں اثنا، انسانی حقوق کے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ پچھلے چند دنوں میں 1 لاکھ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔ مزید برآں، 64 فیصد غزہ کے علاقوں تک رسائی ممکن نہیں۔

News ID 1931583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha