1 جنوری، 2024، 6:18 PM

طوفان الاقصی کا 87 واں دن، غزہ پر صہیونی طیاروں کی شدید بمباری

طوفان الاقصی کا 87 واں دن، غزہ پر صہیونی طیاروں کی شدید بمباری

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی جنگی طیاروں نے شدید حملے کئے ہیں۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر فلسطینی فضائیں جنگی طیاروں کی آوازوں سے گونجتی رہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے سال کے آغاز کے موقع پر بھی صہیونی حکومت نے غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں صہیونی طیاروں نے رہائشی بستی پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صہیونی زمینی افواج بھی توپ خانے کی مدد سے مسلسل غزہ کے شمال اور جنوبی علاقوں پر گولہ باری کررہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے توپ خانے کی مدد سے جبالیا اور التفاح کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی ہے۔

News ID 1920982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha