31 دسمبر، 2023، 3:54 PM

طوفان الاقصی کا 86 واں دن، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر صہونی فورسز کی بمباری

طوفان الاقصی کا 86 واں دن، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر صہونی فورسز کی بمباری

صہیونی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے مختلف مقامات پر پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تازہ ترین واقعات کے مطابق صہیونی فوج نے نہتے شہریوں اور غیر فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔ اتوار کی علی الصبح غزہ کے مختلف مقامات پر پناہ گزین کیمپوں اور مساجد کو اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے توپ خانے کی مدد سے غزہ کے مرکز میں واقع دیرالبلح پر حملہ کیا۔ علاوہ ازین شمال میں واقع النصیرات کیمپ پر صہیونی فورسز نے وحشیانہ حملہ کرکے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

غزہ سے ذرائع کے مطابق مرکزی علاقے میں واقع البریج اور المغازی کیمپوں پر گولہ باری کی گئی جس سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

News ID 1920947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha