2 جنوری، 2024، 1:25 PM

طوفان الاقصی کا 88واں دن، فلسطینی جوانوں کے میزائلوں اور مارٹر گولوں سے صہیونی فورسز پر حملے

طوفان الاقصی کا 88واں دن، فلسطینی جوانوں کے میزائلوں اور مارٹر گولوں سے صہیونی فورسز پر حملے

فلسطین کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے یاسین 105 مارٹر اور دیگر آلات حرب سے صہیونی حملہ آوروں پر حملہ کیا ہے۔

دراین اثناء القسام بریگیڈز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کے قصبے التفاح میں تصادم کے دوران ایک درجن سے زائد صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مجاہدین نے صہیونی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی ذرائع کے مطابق کم از کم 15 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1920995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha