4 ستمبر، 2026، 4:59 PM

ٹرمپ ایران کے ساتھ جامع تر معاہدے کے خواہاں ہیں، فنانشل ٹائمز

ٹرمپ ایران کے ساتھ جامع تر معاہدے کے خواہاں ہیں، فنانشل ٹائمز

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جامع معاہدے کے خواہاں ہیں جس میں جوہری مسئلہ اور آبنائے ہرمز شامل ہو سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک وسیع تر معاہدے کے خواہاں ہیں، جس میں جوہری معاملے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کا مسئلہ بھی شامل ہو۔

رپورٹ کے مطابق، سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ثالث ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ نئے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ تہران اور مسقط کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے سے قطع نظر، واشنگٹن آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا چاہتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ممکنہ مذاکرات میں ایسے جامع سمجھوتے کی تلاش میں ہے جس کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ اہم بحری راستے کی صورتحال بھی حل کی جاسکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی حکام مسلسل مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ جب تک امریکہ اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا اور معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے عملی اقدامات نہیں کرتا، آبنائے ہرمز کے معاملے پر کوئی پیش رفت ممکن نہیں ہوگی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئے سمجھوتے کے لیے باہمی اعتماد، عملی ضمانتیں اور فریقین کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔

News ID 1941122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha