4 ستمبر، 2026، 11:53 PM

اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں زوردار دھماکے

اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں زوردار دھماکے

ایران کی جانب سے اردن میں امریکی دہشت گرد حکومت کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران اس ملک میں کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عربی زبان کے ذرائعِ ابلاغ نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر شدید میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔

جبکہ خلیج فارس کے ممالک اور اردن نے اس ملک میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے اپنے مطلوبہ اہداف پر لگنے کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کو روک لیا، وہیں غاصب صیہونی حکومت کے چینل 12 نے ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اردن میں امریکی ٹھکانوں پر ہونے والے شدید دھماکوں کی خبر دی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے اس میڈیا ادارے نے بتایا ہے کہ اردن سے کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

News ID 1941134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha