4 ستمبر، 2026، 11:45 PM

امریکہ آج ایران پر مسلط کردہ جنگ میں پھنس چکا ہے، ایرانی چیف جسٹس

امریکہ آج ایران پر مسلط کردہ جنگ میں پھنس چکا ہے، ایرانی چیف جسٹس

ایرانی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت سے امریکہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور اب وہ دلدل میں پھنس چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای نے بریکس کے رکن ممالک کے عدالتی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورۂ نئی دہلی کے دوران میزبان ملک کی اعلیٰ ترین عدالتی شخصیت ’’سانجیو خان‘‘ سے ملاقات کی۔

ایرانی چیف جسٹس نے اس ملاقات میں بریکس کے رکن ممالک کے عدالتی سربراہان کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی جانب سے کیے گئے شایانِ شان انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستانی عوام اور علماء کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے شہید امام خامنہ ای کی یاد میں منعقدہ تقریبات میں حقیقتاً بھرپور جوش و شعور کے ساتھ شرکت کی اور دنیا کے سامنے اپنی آزاد پسندی کا اظہار کیا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ایران کے عوام کی سامراج مخالف تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران امریکہ کی قیادت میں استکباری دنیا نے ایرانی عوام کے خلاف دو مرتبہ ظالمانہ اور وحشیانہ جارحیت کی۔ ہم دونوں مسلط کردہ جنگوں میں سربلندی کے ساتھ جارح دشمن پر غالب آئے اور آج بھی اپنے سامراج مخالف راستے کو جاری رکھنے پر ثابت قدم ہیں۔ ہم کبھی بھی مستکبروں، بالخصوص امریکہ کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت سے امریکہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور اب وہ دلدل میں پھنس چکا ہے؛ اس کے برعکس ایرانی عوام کا قومی اتحاد اور یکجہتی مزید مضبوط ہوئی ہے اور ایرانی قوم مسلط کردہ جنگ کی آزمائش سے کامیابی کے ساتھ سرخرو ہو کر نکلی ہے۔

ملاقات میں جمہوریہ ہند کی اعلیٰ ترین عدالتی شخصیت ’’سانجیو خان‘‘ نے بھی گزشتہ برسوں کے دوران ہندوستان اور ایران کے درمیان قائم وسیع اور پُرجوش تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

انہوں نے ایران میں حالیہ واقعات اور رونما ہونے والی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم حالیہ جنگوں میں شہید ہونے والے ایرانیوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

ہندوستان کے اعلیٰ ترین عدالتی رہنما نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات، روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں اور ہم اس امر کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔

News ID 1941132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha