مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے اپنے تزویراتی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر ہونے والی شدید تنقید سے بظاہر سخت ناراض ہیں۔ اس سلسلے میں اس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے سیاسی حریفوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بائیں بازو کے پاگل، انتہا پسند، ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ چاہتے ہیں کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ میں شکست کھائیں، لیکن وہ یہ نہیں چاہتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ جنگ امریکہ کے لیے فتح میں تبدیل کرے۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ہم جنگ ہار جائیں، بجائے اس کے کہ ہم اسے جیتیں۔ یہ بیمار ذہن رکھنے والے لوگ ہیں جو ٹی ڈی ایس (TDS) نامی مرض میں بری طرح مبتلا ہیں، جسے بعض اوقات ٹرمپ جنون سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ