5 جنوری، 2024، 1:55 PM

طوفان الاقصی کے تین مہینے مکمل، غزہ اور غرب اردن پر صہونیوں کے حملے

طوفان الاقصی کے تین مہینے مکمل، غزہ اور غرب اردن پر صہونیوں کے حملے

غزہ اور غرب اردن کے کئی علاقوں میں صہیونی فورسز کی بربریت کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فورسز کی بربریت جاری ہے۔ فلسطینی مجاہدین مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے دشمن کو دندادن شکن جواب دے رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق صہیونی فورسز کی جارحیت کے بعد شہید اور لاپتہ ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ شہداء اور لاپتہ افراد میں سے 16350 خواتین اور بچے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے تین دنوں کے اندر رفح شہر میں چھے مرتبہ شدید حملہ کیا جس سے 30 س زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

دراین اثناء غرب اردن کے کئی علاقوں میں بھی صہیونی فورسز کے حملوں کے بعد فلسطینی مجاہدین نے جوابی کاروائی کی ہے اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

رام اللہ کے شمال مغربی قصبے ریما میں صہیونی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔

News ID 1921066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha