7 جنوری، 2024، 10:43 AM

صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں

صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں

خان یونس اور جنین پر صہیونی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں 23 شہری شہید، مقاومت کی جوابی کاروائی میں دشمن کو شدید نقصان ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی حملہ آور فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خان یونس اور جنین پر صہیونی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے حملہ۔ جارحانہ بمباری کے نتیجے میں شہر کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ متعدد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غرب کے اردن کے شہر جنین پر صہیونی حملے کے جواب میں مجاہدین نے صہیونیوں پر گھات لگا کر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

القسام بریگیڈز نے کئی مقامات پر صہیونی فورسز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

دراین اثناء خان یونس سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1921105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha