1 فروری، 2024، 8:27 PM

فلسطین، مجاہدین کی کاروائی، صہیونی فوجیوں کی ہلاکت

فلسطین، مجاہدین کی کاروائی، صہیونی فوجیوں کی ہلاکت

القسام نے کہا ہے کہ خان یونس میں صہیونی فوج پر حملے کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے غزہ کے جنوب میں مجاہدین نے کامیاب کاروائی کرکے صہیونی فوج کو شدید نقصان سے دوچار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان یونس میں القسام کے جوانوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کرکے کئی صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دوسری طرف غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کے حملے بھی جاری ہیں۔ خان یونس کے مغرب میں صہیونی طیاروں نے بمباری کرکے کئی فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

خان یونس میں ہی پناہ گزینوں کے زیراستعمال کیمپ بھی صہیونی فوج کے حملے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے کیمپ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1921625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha