16 فروری، 2024، 1:45 PM

القسام بریگیڈ کے ہاتھوں خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت

القسام بریگیڈ کے ہاتھوں خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں القسام کے مجاہدین نے صہیونی فورسز پر شدید حملے کرکے متعدد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے صہیونی فورسز پر شدید حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

حماس کے ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران مجاہدین یاسین 105 مارٹر گولے اور میزائل سے حملہ کرکے صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے خان یونس کی گلیوں میں صہیونی فورسز کو محاصرے میں لے لیا اور مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

القسام کے دعوے کے مطابق حملوں کے دوران کئی صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha