3 جنوری، 2024، 2:41 PM

طوفان الاقصی کا 89 واں دن، غزہ اور غرب اردن میں رہائشی مکانات پر صہیونی فورسز کے حملے جاری

طوفان الاقصی کا 89 واں دن، غزہ اور غرب اردن میں رہائشی مکانات پر صہیونی فورسز کے حملے جاری

صہیونی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن اور غزہ میں رہائشی مکانات کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ ارو غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی غاصب فورسز کے شدید حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں رہائشی مکانات پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ خان یونس میں صہونی فضائیہ کے طیاروں کے حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ حملے میں بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع النصیرات کیمپ پر بھی صہیونی فورسز نے حملہ کیا ہے۔ خان یونس میں صہیونی فوجیوں کے حملے کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے متعدد مقامات پر حملہ صہیونیوں کو ہدف بنایا ہے۔

News ID 1921019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha