مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری ہیں۔
فلسطینی مجاہدین نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوب میں صہیونی فورسز کے دستوں پر ماٹر گولے داغے گئے ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں کئی صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء القسام بریگیڈ نے الگ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے قصبے الجوازات میں صہیونی فوج کی ایک گاڑی پر یاسین 105 مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا ہے۔
تنظیم کے مطابق مجاہدین نے 15 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جبکہ متعدد فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ