15 مئی، 2024، 12:01 PM

فلسطین، القسام نے صہیونی ڈرون کو گرا کر قبضے میں لے لیا

فلسطین، القسام نے صہیونی ڈرون کو گرا کر قبضے میں لے لیا

خان یونس میں القسام بریگیڈ نے صہیونی ڈرون طیارے کو گرانے کے بعد اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو گرانے کے بعد اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

دراین اثناء غزہ کے مختلف حصوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مجاہدین نے جھڑپ کے دوران صہیونی فوجیوں کو الزیتون قصبے میں ایک گھر میں محصور کردیا ہے۔

دوسری جانب القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ جبالیا کیمپ کے اطراف میں تنظیم کے مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ مجاہدین نے صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولے فائر کئے جس میں دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رفح سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مشرقی علاقوں میں القدس بریگیڈ کے مجاہدین نے صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ مجاہدین نے صہیونی فوجی قافلے پر مارٹر گولے بھی فائر کئے ہیں۔

News ID 1923955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha