15 مئی، 2024، 10:23 PM

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم نکبہ پر احتجاجی مظاہرہ

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم نکبہ پر احتجاجی مظاہرہ

فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے، اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کی فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے ریلی میں شرکت اور خطاب، مقررین میں عبداللہ گل، سبوغ سید، کنیز فاطمہ ایڈووکیٹ شامل تھیں، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے، اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں، جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں جاری ہولوکاسٹ کو بیان کریں، یونیورسٹیوں میں مغرب کے دوہرے معیارات پر مقالے لکھے جائیں، علمی بنیادوں پر اسرائیل کو غیر قانونی اور جارح ثابت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے.

News ID 1923973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha