29 فروری، 2024، 10:52 AM

طوفان الاقصی کا 145 واں دن، فلسطینی مجاہدین کا قابض صہیونیوں پر کار ی وار

طوفان الاقصی کا 145 واں دن، فلسطینی مجاہدین کا قابض صہیونیوں پر کار ی وار

غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مقاومت نے غاصب صہیونی فورسز پر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، طوفان الاقصی کے 145 دن گزرنے کے بعد بھی صہیونی فورسز اور مقاومتی جوانوں کے درمیان غزہ کے مختلف علاقوں میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس میں تنظیم کے مجاہدین نے صہیونی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے الزیتون قصبے میں بھی فلسطینی علاقے پر حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ خان یونس کے ہی مغرب میں صہیونی فوج کا ایک میرکاوا ٹینک القدس کے آرپی جی حملے کی زد میں آنے سے تباہ ہوگیا ہے۔

دراین اثناء شہداء القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس میں صہیونی فوجی تنصیبات کو راکٹ حملہ کرکے تباہ کیا گیا ہے۔

News ID 1922250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha