مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کےعسکری ونگ القدس بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کے الزیتون قصبے میں صہیونی فورسز پر تنظیم کے جوانوں نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق الزیتون کے قصبے میں سڑکوں پر گشت کرنے والی صہیونی فوجی ٹیم پر القدس کے مجاہدین نے حملہ کیا۔ مجاہدین نے صہیونی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کےدوران اس کے 12 فوجی ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔
صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے 4 میجر جنرل، 39 بریگیڈئیر، 14 کرنل، 6 میجر اور دیگر رینک کے افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ