مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چند گھنٹے پہلے صہیونی قصبے سدیروت پر فلسطینی مجاہدین نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ سدیروت کے گرد و نواح میں واقع صہیونی تنصیبات اور جوانوں پر فلسطین کی طرف میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی ہسپتال بیلنسن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں تصادم کے دوران زخمی ہونے سے مزید 4 صہیونی فوجی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ صہیونی حملوں کی وجہ سے حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں میں سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ