1 نومبر، 2023، 10:46 AM

یمن کی دھمکی کے بعد صہیونی قصبے ایلات پر دوبارہ میزائل حملے

یمن کی دھمکی کے بعد صہیونی قصبے ایلات پر دوبارہ میزائل حملے

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایلات پر دوبارہ میزائل حملے کے بعد کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی قصبے ایلات کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کئے گئے ہیں جن میں سے بعض کو فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایلات کے ساحلی علاقوں میں کئی میزائل تباہ کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے ذرائع نے ایلات کے مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔

اس سے پہلے یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

یمنی فوجی ترجمان کے مطابق یہ حملے صہیونی حکومت کی جانب فلسطینی بے گناہ عوام پر جارحانہ حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

دراین اثناء صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے صہیونی فوج کے ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ کچھ لمحے پہلے بحیرہ احمر کے کنارے صہیونی فضائیہ کی دفاعی تنصیبات پر حملے کئے گئے ہیں تاہم انہوں نے فوجیوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کی تردید کی۔

اس سے پہلے صہیونی فوجی ترجمان نے ایلات میں حملوں سے بھی انکار کیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز سے دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلات پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا تھا کہ یمن سے کئی میزائل اسرائیل پر فائر کئے ہیں جن میں سے بعض کو فضا میں تباہ کیا گیا تاہم دوسرے میزائلوں کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل حقائق چھپارہے ہیں۔

انصاراللہ نے دیمونا میں صہیونی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ گذشتہ روز یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ انصاراللہ نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی تنصیبات پر میزائل حملے کرکے جنگ میں براہ راست حصہ لینا شروع کیا ہے۔

News ID 1919755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha