مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یمن پر حملوں اور غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر مزید میزائل حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ مقبوضہ حیفا کے شمال میں واقع بجلی گھر اوروت رابن پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں دو ہائپر سونک میزائل فلسطین 2 استعمال کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن انسانی اور دینی وظائف پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اللہ کی مدد سے مقبوضہ علاقوں پر ہمارے میزائل حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ