مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ایک بار پھر صیہونیوں کی دھمکیوں اور ترغیبات کے زیراثر خطے میں کسی نئی مہم جوئی کا ارتکاب کرتے ہیں تو بلاشبہ جنگ کی آگ مزید وسیع جغرافیائی حدود تک پھیل جائے گی اور جنگ کا خاتمہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے سفارت کاری کے ساتھ غداری کے سیاہ ماضی کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کی کارروائیوں کو خاطر میں لائے بغیر اپنی جنگی تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر پوری احتیاط سے نظر رکھے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ