1 نومبر، 2026، 2:44 PM

دوبارہ حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ترجمان ایرانی فوج

دوبارہ حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ترجمان ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی جنگ شروع ہوئی تو اس کا دائرہ مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا اور یہ گزشتہ جنگ سے زیادہ طویل بھی ہو سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر کسی بھی نئے حملے کا جواب پہلے سے زیادہ فوری، فیصلہ کن اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے خلاف نئی جنگ چھڑنے کی صورت میں اس کا دائرہ مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، جبکہ ممکنہ آئندہ جنگ گزشتہ جنگ کے مقابلے میں خاصی طویل بھی ہوسکتی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کے مطابق ایران کے فوجی نظریے میں محض دفاعی حکمت عملی سے جارحانہ طرزِ عمل کی جانب تبدیلی کا عمل کچھ عرصہ پہلے شروع ہوچکا ہے اور حالیہ جنگ کے دوران عملی طور پر بھی اس کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی مسلح افواج خطے میں امریکی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو ایران جنگ کا جغرافیہ وسیع کر دے گا۔

News ID 1942527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha