مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی غلط اندازہ آرائی کا ایرانی مسلح افواج بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔
اتوار کے روز تہران کی مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے کہا کہ ایران جنگ بندی کے ہر موقع کو اپنی دفاعی اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے استعمال کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ جنگ بندی کے ہر وقفے سے ہم اپنی جنگی تیاریوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں عوام کی وسیع شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر نے ہمیشہ فرمایا تھا کہ یہ قوم خدا کی منتخب قوم ہے، اور ان شاء اللہ یہی قوم انقلاب اسلامی کو اس کے حقیقی وارث، امام مہدیؑ کے سپرد کرنے تک اس کی حفاظت اور پیش قدمی جاری رکھے گی۔
آپ کا تبصرہ