تشييع جنازہ رہبر انقلاب
-
انتقام قوم کا مطالبہ ہے اور یہ لازمی طور پر لیا جائے گا، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اور دیگر شہدا کے خون کا انتقام مجرم قاتلوں سے لیا جائے گا، یہ ملت ایران کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور پورا ہوگا۔
-
امام شہید انقلاب کے راستے کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے، جنرل حاتمی
ایرانی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت انقلاب اسلامی کے نظریات سے مضبوط وابستگی کا واضح پیغام ہے۔
-
مجلس خبرگان رہبری کا قائد شہید کی تشییع میں شریک عوام اور انتظامیہ کو خراج تحسین
مجلس خبرگان رہبری نے کہا کہ شہید رہبر انقلاب کی تاریخی تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت نے قومی وحدت، ولایت سے وفاداری اور استقامت کے عزم کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔
-
شہید کے قاتلوں کو دیر یا جلد اپنے انجام تک پہنچائیں گے، جنرل عبداللہی
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گی اور شہید رہبر انقلاب و دیگر شہدا کے قاتلوں کو دیر یا جلد ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع، ایران کی قومی یکجہتی اور دفاعی قوت کا نیا پیغام
شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ایران عوامی یکجہتی اور قومی استحکام کے باعث مضبوط ہے، جس سے اس کے بارے میں کیے جانے والے کئی عالمی اندازے بدل گئے۔
-
مشہد: شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشیع ختم، تدفین کی تیاریاں مکمل
تہران، قم اور عراق میں شہید امام خامنہ ای کی تاریخ ساز تشیع کے بعد مشہد مقدس میں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
-
حرم رضوی رہبر شہید کے استقبال کے لیے تیار، شہید امام خامنہ ای کا جسد مطہر مشہد پہنچ گیا
تہران، قم، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شاندار تشییع کے بعد رہبر شہید انقلاب اسلامی کے جسد خاکی کو مشہد مقدس منتقل کر دیا گیا، جہاں آج روضہ امام رضاؑ میں تشییع، نماز جنازہ اور تدفین ہوگی جبکہ کئی ملین زائرین اور سوگوار اس تاریخی موقع پر شریک ہیں۔
-
شہید امام خامنہ ای سالار شہداء کربلا کے آغوش میں+ویڈیوز/تصاویر
عراق کے شہروں نجف اور کربلا میں شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی کا لاکھوں عزاداروں نے پرجوش استقبال اور تاریخی انداز میں تشییع کی، جبکہ عوام نے مزاحمتی محاذ کے اصولوں سے ایک بار پھر وفاداری کا عہد دہرایا۔
-
نجف اشرف: شہید امام خامنہ ای نماز جنازہ ادا کی گئی
نجف اشرف میں آیت اللہ تقی حکیم کی اقتداء میں شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
-
حرم امیرالمؤمنین علی علیہ السلام میں "مردہ باد امریکہ" کے نعرے گونج اٹھے
نجف اشرف میں حرم مطہر علویؑ میں جاری تشییع جنازہ کے دوران شرکاء نے "مردہ باد امریکہ" کے نعرے لگائے۔
-
عراق کے شہروں میں شہید امام خامنہ ای کی باشکوہ تشییع جاری+ویڈیوز/تصاویر
نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں عراق بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوئے، حشد شعبی کے مطابق شرکا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ کربلا گورنری نے مجموعی طور پر 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ کی ہے۔
-
-
نجف اشرف: شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع، لاکھوں عزاداروں کی عقیدت بھری شرکت+ویڈیوز/تصاویر
نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کے جنازے کا تاریخی جلوس شروع ہوگیا، جہاں لاکھوں عراقی اور زائرین نے حضرت امام علیؑ کے روضۂ مبارک کے جوار میں اپنے محبوب رہنما کو پرسوز انداز میں الوداع کہا۔
-
نجف اشرف میں رہبر شہید کے پیکر مطہر کا استقبال، روضۂ امیرالمؤمنینؑ میں طواف اور نماز جنازہ
رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ اور ان کے اہلِ خانہ کے جسد خاکی تہران اور قم میں عظیم الشان تشییع جنازہ کے بعد منگل کی شب نجف اشرف منتقل کیے گئے، جہاں ان کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
-
-
نجف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع کی مزید تفصیلات، دس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع
نجف انتظامیہ کے مطابق شہید رہبر ایران کے جسد مطہر کی سرکاری استقبالی تقریب آج رات ہوگی جبکہ عوامی تشییع کل صبح شروع ہوگی، سکیورٹی اور خدماتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
-
عراق میں بدھ کو سرکاری تعطیل، شہید رہبر کی تشییع کے لیے وسیع انتظامات مکمل
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے شہید رہبر انقلاب کی تشییع کے موقع پر بدھ کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، جبکہ نجف اور کربلا میں لاکھوں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے۔
-
نجف اشرف شہید رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار
نجف اشرف میں شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد مطہر کی آمد سے قبل سکیورٹی، انتظامی اور خدماتی اداروں نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، جبکہ لاکھوں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے۔
-
عراق میں شہید رہبر کی تشییع خون خواہی کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، جنرل قاآنی
سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا کہ عراق میں شہید رہبر انقلاب کی تاریخی تشییع ایران اور عراق کے عوامی اتحاد کو مزید مستحکم اور خون خواہی کے عزم کو پہلے سے زیادہ نمایاں کرے گی۔
-
شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ اور دس اہم پیغامات
تہران میں منعقد ہونے والی تاریخی تشییع صرف ایک مذہبی و عوامی اجتماع نہیں تھی بلکہ اس نے سیاسی، سماجی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوطی، منظم حکمرانی اور اسلامی نظام کے تسلسل کا واضح اظہار کیا۔
-
قم میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی تشییع، لاکھوں افراد کا خون کا بدلہ لینے کا اعلان
مسجد مقدس جمکران سے حضرت معصومہ کے روضے تک جاری عظیم الشان تشییعی جلوس میں ایران اور مختلف ممالک کے آنے والے زائرین نے شہید رہبر انقلاب سے وفاداری اور دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی شہید رہبر انقلاب اسلامی کی قم میں تشییع کی براہ راست کوریج
عالمی میڈیا نے قم میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع کو خصوصی کوریج دیتے ہوئے لاکھوں افراد کی شرکت، عوامی جوش و خروش اور مختلف ممالک سے آنے والے ردعمل کو نمایاں کیا۔
-
قم: شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ کے بعد تشییع شروع
مسجد جمکران میں شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حرم حضرت معصومہ کی طرف تشییع شروع ہوگئی ہے۔
-
عمار حکیم کی عراقی عوام سے رہبر شہید کی تشییع میں بھرپور شرکت کی اپیل
عراق کے رہنما سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ رہبر شہید کی تشییع میں عراقی عوام کی بھرپور شرکت ایران اور عراق کے درمیان یکجہتی، وفاداری اور گہرے برادرانہ تعلقات کا واضح پیغام ہوگی۔
-
حشد الشعبی نے رہبر شہید کی تشییع کے لیے مکمل سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے
عراق کی حشد الشعبی کے کمانڈر علی الحمدانی نے کہا ہے کہ رہبر شہید کی تشییع کے لیے تمام سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ تقریب پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہوسکے۔
-
ایرانی فوج کے ترجمان کی مظلوم اقوام سے ظلم و استکبار کے خلاف قیام کی اپیل
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ شہید رہبر کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت بیداری کی نئی لہر ہے، جو دنیا کی مظلوم اور آزادی پسند اقوام کو ظلم و استکبار کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیتی ہے۔
-
شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، مقتدی صدر
عراقی صدر تحریک کے سربراہ نے زائرین اربعین اور شہید رہبر انقلاب کے جنازے میں شریک ہونے والوں کے لیے سلامتی و امن کی آرزو کرتے ہوئے خوش آمدید عرض کیا ہے۔
-
شہید رہبر کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت، تہران میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، بین الاقوامی میڈیا
بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران کی سڑکیں اور چوراہے لاکھوں سوگواروں سے بھر گئے، جبکہ شہید رہبر کو تاریخی انداز میں الوداع کہنے کے لیے عوام کا بے مثال اجتماع دیکھنے میں آیا۔
-
شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ، ایران کے تمام شہروں میں تعزیتی تقریبات+ویڈیوز/تصاویر
ایران بھر میں تعزیتی اجتماعات، علامتی تشییعی مراسم، عزاداری، مرثیہ خوانی اور وفاداری کے اظہار کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں عوام نے شہید رہبر انقلاب کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
-
شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں قاتلوں سے انتقام کے نعرے گونجتے رہے، امریکی میڈیا
امریکی ذرائع ابلاغ نے تہران میں ہونے والی تاریخی تشییع کو غیر معمولی عوامی اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں انتقام کے نعرے گونجتے رہے۔