7 جولائی، 2026، 10:22 PM

نجف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع کی مزید تفصیلات، دس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع

نجف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع کی مزید تفصیلات، دس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع

نجف انتظامیہ کے مطابق شہید رہبر ایران کے جسد مطہر کی سرکاری استقبالی تقریب آج رات ہوگی جبکہ عوامی تشییع کل صبح شروع ہوگی، سکیورٹی اور خدماتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کی انتظامیہ نے شہید رہبر انقلاب کی تشییع کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ تقریب میں دس لاکھ سے زائد عزاداروں کی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نجف اشرف کے گورنر کے ترجمان احمد الفتلاوی کے مطابق تشییع کی تاریخ کے اعلان کے بعد گزشتہ تین روز کے دوران سکیورٹی، خدماتی، سماجی اداروں اور حسینی موکبوں کے ساتھ مسلسل اجلاس منعقد کیے گئے، جن کے بعد تمام اداروں نے مکمل تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہید امام خامنہ ای کے جسد مطہر کی سرکاری استقبالی تقریب آج رات 9 بجے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عراقی اعلیٰ حکام اور مختلف غیر ملکی وفود کی موجودگی میں منعقد ہوگی، جبکہ عوامی تشییع کا آغاز کل صبح 6 بجے ہوگا۔

احمد الفتلاوی نے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تشییع میں شریک افراد کی تعداد یقینی طور پر ایک ملین سے تجاوز کرے گی، جبکہ امکان ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اور عوامی وفود گزشتہ روز سے ہی نجف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور عراق کے مختلف صوبوں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے نجف ایئرپورٹ سے روضہ امیرالمومنین علیہ السلام، وہاں سے کربلائے معلی اور بعد ازاں جسد مطہر کی ایران کے شہر مشہد منتقلی تک کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغداد اور دیگر صوبوں سے اضافی سکیورٹی اہلکار بھی نجف پہنچ چکے ہیں اور تمام ادارے مشترکہ سکیورٹی پلان کے تحت فرائض انجام دیں گے۔

ان کے بقول نجف کو میلیونی اجتماعات کے انتظام کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اسی لیے تشییع کو پرامن، منظم اور شایان شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے ہر ممکن انتظام کیا گیا ہے۔

News ID 1940193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha