مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژهای نے یومِ بحریہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہم سات آذر کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے بہادر اور جانثار محافظوں کے یومِ تکریم کے طور پر مناتے ہیں۔
انہوں نے ملک کی طاقت و اقتدار میں بری فوج کی بحریہ کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بری فوج کی بحریہ حقیقتاً اسلامی ایران کی طاقت و اقتدار کے عناصر اور بنیادی عوامل میں سے ایک ہے۔
سربراہِ عدلیہ نے ملک کی بحری طاقت و اقتدار کے تحفظ کے لیے اس فورس کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ الٰہی اور ولایت مدار فورس، ملک کی بحری طاقت و اقتدار کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور ناوگروپ دنا، جوشن، سہند اور سبلان کے شہداء کے پاکیزہ خون کی امین ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین اژهای نے جارحین کے مقابلے میں بری فوج کی بحریہ اور سپاہِ پاسداران کی مشترکہ جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بحریہ کے جانباز اہلکار اپنے سپاہی بھائیوں کے شانہ بشانہ اور ہم قدم ہو کر مستکبر جارحین کی توپوں کی گھن گرج کے سامنے ڈٹ گئے اور خلیج فارس سے امریکہ کے شر وجود کا خاتمہ کر دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی اب خلیج فارس میں موجودگی اور دندناتے پھرنے کے قابل نہیں رہیں گے، کہا کہ خلیج فارس اسلامی ایران کی بری فوج اور سپاہِ پاسداران کے ولایت مدار جانبازوں کے کنٹرول میں ہے۔
سربراہِ عدلیہ نے آخر میں تاکید کی کہ بری فوج کی بحریہ آج آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے لے کر بحرِ ہند کے شمالی علاقے تک اپنا تسلط رکھتی ہے اور امریکیوں کے مقابلے میں پنجہ آزمائی کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ