6 جولائی، 2026، 4:45 PM

شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں قاتلوں سے انتقام کے نعرے گونجتے رہے، امریکی میڈیا

شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں قاتلوں سے انتقام کے نعرے گونجتے رہے، امریکی میڈیا

امریکی ذرائع ابلاغ نے تہران میں ہونے والی تاریخی تشییع کو غیر معمولی عوامی اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں انتقام کے نعرے گونجتے رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این عربی نے شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ کی کوریج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم عوامی اجتماع میں شریک افراد کے نمایاں نعروں میں رہبر ایران کے قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ شامل تھا۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے دوران لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں قاتلوں کے خلاف انتقام کے نعرے مسلسل سنائی دیتے رہے۔

ادھر لبنانی روزنامہ النهار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ رہبر انقلاب کو آخری الوداع کہنے کے لیے تہران کی سڑکوں پر غیر معمولی عوامی اجتماع منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ایرانی شہری شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینلز اس تاریخی تشییعی مراسم کو براہ راست نشر کر رہے ہیں، جبکہ الوداع اور تشییع کا یہ سلسلہ دس گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

News ID 1940169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha